qazikhalid
05-13-2007, 11:39 AM
12 MAY 2007
انسانوں کا خون بہا کر رقص کریں فرعون
لمبے ہاتھ ستمگاروں کے ، مجبوروں کا کون
راتوں کے پردے میں کھیلیں کیا کیا کھیل خبیث
دیوتا بن کہ یہاں پھریں اب بڑے بڑے ابلیس
سارے شہروں پر چھائی ہے اک دھشت بن رین
کس سے پوچھیں اس دھرتی کا لوٹا کس نے چین
حال وطن کا دیکھ کہ دل میں میرے اٹھے اک ٹیس
دیوتا بن کہ یہاں پھریں اب بڑے بڑے ابلیس
xxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxx
زندگی پر سب راستے بند تھے
اور اجل اپنی راہیں بناتی رہی
حبسِ جاں کے لیے ایک جھونکا نہ تھا
بادِ صر صر دیوں کو بجھاتی رہی
فصل گل کو نہ اذنِ سفر مل سکا
اور آندھی قیامت مچاتی رہی
پا بہ زنجیر کر دی گئی روشنی
ظلمتِ شب سیاہی بڑھاتی رہی
رہ میں لٹتا رہا خواب کا کارواں
رہ زنی منزلیں اپنی پاتی رہی
پھر گئے دور کی ابتدا ہوگئی
کل میرے شہر کی انتہا ہو گئی
انسانوں کا خون بہا کر رقص کریں فرعون
لمبے ہاتھ ستمگاروں کے ، مجبوروں کا کون
راتوں کے پردے میں کھیلیں کیا کیا کھیل خبیث
دیوتا بن کہ یہاں پھریں اب بڑے بڑے ابلیس
سارے شہروں پر چھائی ہے اک دھشت بن رین
کس سے پوچھیں اس دھرتی کا لوٹا کس نے چین
حال وطن کا دیکھ کہ دل میں میرے اٹھے اک ٹیس
دیوتا بن کہ یہاں پھریں اب بڑے بڑے ابلیس
xxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxx
زندگی پر سب راستے بند تھے
اور اجل اپنی راہیں بناتی رہی
حبسِ جاں کے لیے ایک جھونکا نہ تھا
بادِ صر صر دیوں کو بجھاتی رہی
فصل گل کو نہ اذنِ سفر مل سکا
اور آندھی قیامت مچاتی رہی
پا بہ زنجیر کر دی گئی روشنی
ظلمتِ شب سیاہی بڑھاتی رہی
رہ میں لٹتا رہا خواب کا کارواں
رہ زنی منزلیں اپنی پاتی رہی
پھر گئے دور کی ابتدا ہوگئی
کل میرے شہر کی انتہا ہو گئی