PDA

View Full Version : آزادیِ صحافت کسی حکمران کی دین نہیں۔:قاضی 


qazikhalid
03-18-2007, 08:10 AM
پریس ریلیز

٭ آزادیِ صحافت کسی حکمران کی دین نہیں۔:قاضی ایم اے خالد٭

لاہور( ) اسلام آباد میں جیو ٹی وی کے دفتر میں پولیس کا حملہ توڑپھوڑ اورلاہور میں صحافیوں پر تشدد یقینا ریاستی دہشت گردی کی انتہا ہے۔ آزادیِ صحافت کسی حکمران کی دین نہیں ۔بلکہ یہ ہمارے اسلاف اور عصرحاضر کے صحافیوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔موجودہ دور میں پریس کو کسی طور ''پریس'' نہیں کیا جا سکتا۔۔ فیڈرل یونین آف کارسپانڈنس کے صوبائی راہنما اور صدر پاکستان طبی جرنلسٹس کونسل قاضی ایم اے خالد نے دونوں تنظیموں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادیِ صحافت کے نعرے لگانے والے اب عدلیہ کے بعد صحافت پر حملہ آور ہوگئے ہیں لیکن صحافی برادری متحد ہے اور وہ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے نہیں گھبرائے گی اور نہ ہی عوام تک اصل حقائق پہنچانے میں حکمرانوں سے سمجھوتہ کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے مطابق آزادیِ اطلاعات ایک بنیادی انسانی حق ہونے کے ساتھ ساتھ تمام آزادیوں کی کسوٹی ہے۔میڈیا اس نازک دور میں آزادیِ صحافت اور آزادی رائے کا علم سربلند کر رہا تھا جو حکمرانوں کو ناگوار گذرا اور اس سلسلے میں انتہائی اقدام اٹھا کرذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو ہراساں کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے' کم ہے۔مشترکہ اجلاس سے ممتاز طبی صحافی راحت نسیم سوہدروی'عبدالوحید'افضل میو'رفیق احمد
صابر'احسان الرحمان سحری'نصراللہ ناصر'سرمد جعفری اور دیگرنے خطاب کیا۔# # #